بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (پاکستان امیج ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ ہو گیاہے تاہم پائلٹ محفوظ رہا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 29 جنگی طیارہ آگرہ کے قریب معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ نے وقت پر خود کو طیارے سے نکال کر پیرا شوٹ کے ذریعے اپنی جان بچائی۔

اس سے قبل ستمبر میں بھی ایک اور مگ 29 طیارہ راجستھان میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا ، یہ دو ماہ میں دوسرا مگ 29 طیارہ حادثہ ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *