نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارتیوں کی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر سرجریز، آپریشن انجام دینے کی مختلف ویڈیوز سامنے آچکی ہیں لیکن اب بھارت میں لوگ یوٹیوب کی مدد سے ای سی جی بھی کرنے لگ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور سے ایک شخص کی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لیب اٹینڈنٹ کو یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر ایک مریض پر الیکٹرو کارڈیوگرام (ECG) اسکین کرتے دیکھا گیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیب اٹینڈنٹ ای سی جی کا طریقہ کار سیکھنے کے لیے یوٹیوب کے ٹیوٹوریل دیکھ رہا تھا، مریض نے اس شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس کے بعد اس کے خلاف پولیس نے ایکشن کیا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کے اہلخانہ لیب اٹینڈنٹ کے عمل پر اعتراض کر رہے ہیں اور اس کے غیر تجربہ کاری پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔
مریض نے انکشاف کیا کہ لیب اٹینڈنٹ کے ساتھ ہسپتال کی نرس بھی ملوث ہیں۔مریض کے لواحقین کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تربیت اور مناسب علم کے ای سی جی کرنا مریض کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ جس پر لڑکے نے کہا کہ اسپتال میں عملہ موجود نہیں جس کی وجہ سے اس کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
لیب اٹینڈنٹ نے مزید کہا کہ لیب ٹیکنیشن آج کل دیوالی کی چھٹیوں پر گیا ہوا ہے، میں نے ہر چیز کو اس کی صحیح جگہ پر نصب کر دیا ہے باقی کام یہ آٹو میٹک مشین خود کرے گی۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Pakistan Image