‘سکیورٹی ضروری’ دکی میں کوئلہ کان پرفائرنگ کے بعد 17 روز سے کام بند

کوئٹہ(پاکستان امیج ) دکی میں کوئلہ کان پرفائرنگ واقعے کے بعدکانوں میں کام 17روزسے بند ہے۔
ضلعی انتطامیہ کا بتانا ہے کہ کوئلہ کان مالکان اورکان کن فول پروف سکیورٹی کی فراہمی تک کام سے انکاری ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اورکان کنوں کی سفارشات پرغورکیاجارہا ہے جبکہ حکومت دکی انتطامیہ،کان مالکان، مزدوریونین اورقبائلی معتبرین کےساتھ رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ دکی میں 11 اور 12 اکتوبرکی درمیانی شب کوکوئلہ کانوں پرفائرنگ میں 21کان کن جاں بحق اور7 زخمی ہوئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *