کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان سے حکومت اور طاقتوروں نے جو سلوک کیا اس پر اسمبلی سے مستعفی ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اختر مینگل نے کہاکہ خفیہ ادارے میری جماعت کے 2 سینیٹرز اور انکی فیملی کو ہراساں کررہے ہیں، میرے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے کہ دونوں سینیٹرز مستعفی ہوجائیں،ان کا مزید کہناتھا کہ ہمارےلئے آپ نے مزید کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔
Pakistan Image