کوئٹہ ،اسمگل کی جانیوالی چینی برآمد کرکے شہریوں میں سستے داموں فروخت

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ میں چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ سرگرم ہے۔انتظامیہ کی جانب اسمگل اور زخیرہ کی جانے والی چینی برآمد کر کے سستے داموں شہریوں کو فروخت کی جا رہی ہے۔بگٹی اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ نے ایک اسٹال قائم کر دیا ہے جہاں چینی 150 روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ . شہریوں کی جانب سے اس کاوش کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کیا جائے۔مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کمپنی کو فعال کر دیا جائے، تو مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *