دبئی(پاکستان امیج )پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی چڑھ گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔
شائقین میں جوش و خروش بڑھانے اور میچ کی پروموشن کےلئے برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔
اس سلسلے میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کی طرح بھارت کے خلاف بھی عمدہ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ایشین چیمپئن سری لنکا کو باآسانی زیر کردیا تھا۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image