امید ہے پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا،شہباز شریف

لندن (پاکستان امیج)سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امید ہے عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا۔ عدل، آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے،عوام عدل و انصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔ امید ہے دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ دعا ہے نئے چیف جسٹس پاکستان اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *