واشنگٹن (پاکستان امیج )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کردی ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے بعد نجی ٹی وی جیونیوز سے بات کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک ہو، پاکستان نے اصلاحات کی ہیں، جس سے معیشت بہتر ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔
آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کا ہدف امیروں سے ٹیکس لینا اور غریبوں کی مدد کرنا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آو¿ٹ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image