لاہور(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے وکیل نے لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمہ ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضلع کچہری میں لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، رانا انتظار وکیل پرویز الٰہی نے کہاکہ انکوائری سے قبل ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، کل ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے،پرویز الٰہی کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے، پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت سے مقدمہ ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی ۔
Pakistan Image