پاک، ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند

کوئٹہ(پاکستان امیج)ڈپٹی کمشنر گوادر نے مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پاک ،ایران بارڈر پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جہاں یہ فیصلہ مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوادر نے اعلامیہ بارڈر کی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور تجارت سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *