جہلم (پاکستان امیج) جہلم میں کرنسی ڈیلر کے گھر اور دکان پر چھاپے کے دوران غیر ملکی کرنسی اور 3 کروڑ 28 لاکھ روپے نقد برآمد کر لئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق حساس ادارے کی اطلاع پر ایف آئی اے نے پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارا تو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے 3 کروڑ 28 لاکھ روپے برآمد ہوئے جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ مالیت کے ڈالر، پاؤنڈ ، ریال اور دینار سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔
ایف آئی اے نے ملزمان ندیم خان اور اسامہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Pakistan Image