کرنسی ڈیلر کے گھر اور دکان پر چھاپہ، ایک کروڑ 45 لاکھ مالیت کے ڈالر، پاؤنڈ، 3 کروڑ 28 لاکھ پاکستانی کرنسی برآمد

جہلم (پاکستان امیج) جہلم میں کرنسی ڈیلر کے گھر اور دکان پر چھاپے کے دوران غیر ملکی کرنسی اور 3 کروڑ 28 لاکھ روپے نقد برآمد کر لئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق حساس ادارے کی اطلاع پر ایف آئی اے نے پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارا تو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے 3 کروڑ 28 لاکھ روپے برآمد ہوئے جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ مالیت کے ڈالر، پاؤنڈ ، ریال اور دینار سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ایف آئی اے نے ملزمان ندیم خان اور اسامہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *