خضدار: گھریلو رنجش پر داماد نے سسر اور اس کے بھائی کو قتل کردیا

خضدار (پاکستان امیج)خضدار میں گھریلو رنجش پر داماد نے فائرنگ کرکے سسر اور اس کے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خضدار کے علاقے کھٹان میں پیش آیا جہاں گھریلو رنجش پر داماد اور سسر کے درمیان تکرار ہوئی جس پر دامادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سسر اور اس کا بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امد اد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *