کوٹ ادو (پاکستان امیج) کوئٹہ کےعلاقےولی تنگی میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ آج شہید کے آبائی علاقےکوٹ ادو میں ادا کردی گئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،ہمارے شہدا کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
Pakistan Image