امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ نے “طلاق” پرفیوم متعارف کروا دیا

دبئی(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے شوہر سے طلاق کے چند ہفتوں بعد ’طلاق‘ کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے برانڈ مہرہ ایم 1 کے تحت اس پرفیوم کو متعارف کروایا ہے۔ شہزادی نے پرفیوم کی لانچ سے قبل اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے، کالی پنکھڑیاں اور ایک بلیک پینتھر کا ایک مونٹیج دکھایا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرفیوم کی بوتل کی رونمائی بھی کر دی، جس کا رنگ سیاہ اور اس پر ’ڈائیوورس‘ کندہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *