شہبازشریف نے سیلابی ریلے میں ایکسویٹر آپریپٹر محب اللہ کو گاڑی میں سوار افراد کو بچانے پر بڑ اانعام دیدیا

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کو وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کے دوران 25 لاکھ روپے کے انعام سے نواز دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ ملاقات کیلئے وزیراعظم پہنچے جہاں شہبازشریف نے محب اللہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچاکرقومی فریضہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا۔ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *