مچ میں گیس پائپ لائن کو سیلابی ریلا بہا لے گیا، کوئٹہ سمیت کئی علاقوں کو سپلائی معطل

مچ(پاکستان امیج) بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلابی ریلا گیس کی پائپ لائن کو بہا لے گیا جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ مچ میں 18 انچ گیس پائپ لائن سیلاب سے متاثر ہوئی، گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *