مونس الٰہی سمیت 6اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

لاہور(پاکستان امیج)سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں مونس الٰہی سمیت 6اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے اشتہاری 6ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیدیا،اشتہاری ملزمان میں فراست علی چٹھہ، امتیاز علی شاہ، مونس الٰہی، عامر سہیل، عامر فیاض شامل ہیں۔

عدالت نےمونس الہٰی ،صغیم عباس کی جائیدادیں ،بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔قصور میں مونس الہٰی کی 26 کینال سے زائد اراضی جبکہ مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی، بعد ازاں جج سپیشل سینٹرل عدالت تنویر احمد شیخ نے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *