بیجنگ (پاکستان امیج )حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی چینی جمناسٹ نے اپنے ریسٹورنٹ میں دوبارہ کام شروع کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلور میڈل جیتنے کے چند ہی دن بعد 18 سالہ چینی جمناسٹ ژو کن کو ہنان صوبے کے شہر ہینگیانگ میں اپنے خاندان کے ریسٹورنٹ میں مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ژو کو اولمپک یونیفارم پہن کر لوگوں کو کھانا پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لئے۔چینی جمناسٹ کم عمر ایتھلیٹ میں سے ایک تھیں جنہوں نے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ژو چین کی خواتین کی جمناسٹک ٹیم کا حصہ تھی، جس نے پیرس اولمپکس میں دو چاندی کے تمغے حاصل کئے تھے، اولمپک میں کامیابی کے باوجود روزمرہ کی زندگی میں اس کی عاجزانہ طبیعت نے لوگوں کے دل جیت لئے۔ویڈیو میں چینی ایتھلیٹ نے اولمپک کا ہی یونیفارم پہنا ہوا ہے۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image