نیویارک(پاکستان امیج)امریکا میں ایک خاتون کی جانب سے مردہ بیٹی کی آخری رسومات کی تیاری دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ خاتون کے اس عمل پر لوگوں نے حیرانگی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کریسا وِڈر نامی امریکی خاتون نے اپنے بچی کی آخری رسومات کیلئے باقاعدہ پورا تیار ہو کر خود کو فلمایا اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جنہیں دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔بیٹی کی موت پر غم منانے کے بجائے مسکرا کر اور جھومتے ہوئے ویڈیو شئیر کرنے والی خاتون نے اپنی شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا “ اپنی بیٹی کی آخری رسومات کیلئے تیار ہو رہی ہوں جہاں میں کبھی اپنی شادی کیلئے تیار ہوئی تھی، اپنی بیٹی کا جشن منانے کیلئے اس سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہوسکتی۔ ویڈیو میں خاتون کی عروسی جوڑے میں تیار ہوئی جھلک بھی نظر آتی ہے۔
View this post on Instagram
خاتون کی متنازعہ ویڈیو پر 12 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی مقبول ہوئی جس پر لوگوں کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔ کریسا وِڈر نے اس ویڈیو پر کمنٹ سیکشن بھی بند کر رکھا ہے۔ جہاں بہت سے لوگوں نے خاتون پر تنقید کی تو کچھ نے ان کی حمایت میں ہمدردی بھرے بھی تبصرے کیے۔
Pakistan Image