اسلام آباد(پاکستان امیج) چیف الیکشن کمشنر سے راجہ ریاض کی ملاقات کی خبروں پر الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سے راجہ ریاض کی ملاقات کی تردید کردی ،ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی ملاقات کی خواہش کااظہار کیاگیانہ ایسی کوئی ملاقات ہوئی،میڈیاپر چلنے والی خبروں کی مکمل تردید کی جاتی ہے۔
Pakistan Image