ویڈیو بنانے کیلئے ریلوے ٹریک پر مبینہ طورپر گیس سیلنڈر رکھنے والا یوٹیوبر گرفتار کرلیا گیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت میں یوٹیوبر کو ریلوے ٹریک پر گیس سیلنڈر رکھنا مہنگا پڑگیا ہے، پولیس نے یوٹیوبر کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے پرایگراج میں ریل کے راستے میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں یوٹیوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق یوٹیوبر گلزار شیخ کو یکم اگست کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ ریلوے پروٹیکشن فورس کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتانا تھا کہ ایکس پر وائرل ویڈیو کے بعد 24 سالہ نوجوان کے خلاف قدم اٹھایا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ریلوے ٹریک پر سکے، پتھر اور سیلنڈر رکھ رہا تھا تاہم ویڈیو پر تشویش کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ یہ ویڈیو ایڈیٹ کی گئی تھی، ٹرین کسی بھی خلل کا باعث بننے والی چیز پر سے نہیں گزری تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *