چین میں طوفانی بارشیں،سیلاب: پل گرنے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

یجنگ(پاکستان امیج) چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پل گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتا ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے صوبے شانزی میں پیش آیا جہاں جمعے کی رات کو اچانک تیز بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث دریا پر بنا پل گرگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق پل گرنے کے بعد اب تک 20 گاڑیاں نہیں مل سکیں جبکہ 30 افراد بھی اب تک لاپتہ ہیں، ہلاک 11 افراد کی لاشیں 5 مختلف گاڑیوں سے ملیں۔ رپورٹ کے مطابق شمالی اور وسطی چین کے بہت سے علاقے ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے کافی نقصان ہوا ہے، گزشتہ روزباﺅجی شہر میں بھی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال اور مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 لاپتا ہو گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *