شدید بیمار ہوں، کینسر کا ٹیسٹ کرانا ہے، پی ٹی آئی کی جیل میں قید رہنما نے عدالت میں درخواست دے دی

لاہور (پاکستان امیج) تحریک انصاف کی اسیر رہنما یاسمین راشد نے عدالت میں کینسر ٹیسٹ کرانے کیلئے درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق انسداد دہشت گردی سے یاسمین راشد نے کینسر ٹیسٹ کی اجازت مانگ لی، یاسمین راشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شدید بیمار ہوں، جیل سے باہر علاج کیلئے عدالت کی اجازت درکار ہے۔ ایڈمن جج عبہر گل نے درخواست کی سماعت کی اور جیل حکام کو یاسمین راشد کا کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل میں قید رکھا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *