لاہور (پاکستان امیج) تحریک انصاف کی اسیر رہنما یاسمین راشد نے عدالت میں کینسر ٹیسٹ کرانے کیلئے درخواست دے دی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق انسداد دہشت گردی سے یاسمین راشد نے کینسر ٹیسٹ کی اجازت مانگ لی، یاسمین راشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شدید بیمار ہوں، جیل سے باہر علاج کیلئے عدالت کی اجازت درکار ہے۔ ایڈمن جج عبہر گل نے درخواست کی سماعت کی اور جیل حکام کو یاسمین راشد کا کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل میں قید رکھا گیا ہے۔
Pakistan Image