مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے ایک کارڈ کی قیمت کتنی ہے ؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج)بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی کی شادی رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہوگی لیکن اس سے قبل امبانی خاندان کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام نہ صرف بھارت بلکہ اٹلی میں کیا گیا۔اب حال ہی میں اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت سامنے آئی ہے جس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اننت امبانی کا شادی کا کارڈ بڑے بیٹے آکاش امبانی کے کارڈ سے 366 فیصد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے ہے جب کہ دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو 10 سے 12 ہزار کی ایک چادر اور سونا سمیت دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی جب کہ بیٹی ایشا امبانی کے کارڈ کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *