ناگپور (پاکستان امیج) بھارت میں شادی شدہ شخص نے محبوبہ کی جانب سے زیادتی کے الزام پر دل برداشتہ ہوکر فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور میں3 بچوں کے باپ 38 سالہ منیش 19 سالہ لڑکی کاجل سےمحبت کرتا تھا جبکہ کاجل بھی منیش کو پسند کرتی تھی۔ منیش دریا کنارے فیس بک لائیو آیا اور کہا کہ میری محبوبہ اور اس کے اہل خانہ مسلسل ڈرا دھمکا رہے کہ اگر پانچ لاکھ روپے نہیں دیئے تو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرادیں گے، میں نے جنسی زیادتی نہیں کی لیکن وہ لوگ مسلسل ڈرا رہے ہیں اس وجہ سے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔ جس کے ذمہ دار کاجل اور اس کے خاندان والے ہوں گے اور پھر منیش نے دریا میں چھلانگ لگادی۔ خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا اور منیش کی لاش برآمد کرلی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کاجل 6 ستمبر کو اپنے گھر سے بھاگ گئی تھی اور اس کے گھر والوں نے منیش پر لڑکی کو ورغلا کر بھگانے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے لڑکی کے خاندان کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
Pakistan Image