سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

گلاسکو (پاکستان امیج) چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ حکومت کالے دھن کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر 5 ہزار روپے کے نوٹوں کو منسوخ کردے۔ منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی انقلاب فرانس کی طرح کے ایک پرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ کے اعزاز میں گلاسکو ویلفئیر سوسائٹی اسکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری حنیف کی جانب سے ظہرانے کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والی مختلف اشیاء کی سگلنگ کو ختم کرنےکیلئے سخت ایکشن لیا جائے۔ منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی انقلاب فرانس کی طرح کے ایک پرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چند سخت ترین اقدامات ناگزیر ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو صیح معنوں میں بلاتفریق سخت احتساب کی ضرورت ہے۔وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پاک صاف نہیں قراردیا جانا چاہیے۔ پاکستان کے 80 فیصد وسائل پر ایک محدود اشرافیہ قابض ہے۔ غریب آدمی روٹی نہ ملنے کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ منصفانہ نظام کے نافذہی سے غریب امیر کا فرق مٹ سکتا ہے اور عام عوام کو انکے حقوق میسر آسکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *