سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے سابق وزراء کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر غور

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق صوبائی وزراء کیخلاف مقدمات درج کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سابق وزرا ء سے گاڑیاں فوری واپس لینےکافیصلہ کیاہے، سابق وزراء سے 45 گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ 25 گاڑیاں اب بھی سابق وزراء کے پاس ہیں، جان اچکزئی نے کہا کہ گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے سابق وزراء کیخلاف مقدمات درج کرانے پر غور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا صوبائی کابینہ نے حکومت کے اخراجات میں کمی اور صوبائی سیکرٹریز کے زیر استعمال گاڑیاں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جان اچکزئی نے بتایا کہ نگران کابینہ کی نصیر آباد میں وومن پولیس اسٹیشن کھولنے اور خاران ڈیم کے تعمیراتی اخراجات بڑھانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *