اسلام آباد(پاکستان امیج)مالی سال 2024-25 کے ترقیاتی بجٹ کی دستاویز سامنے آگئی ہیں، ترقیاتی پروگرام کا مجموعی حجم 14 سو ارب روپے مختص کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتوں کا مجموعی بجٹ 1041 ارب روپے مختص کیا گیاہے ، وزارت آبی وسائل 259 ارب ، سپارکو کیلئے 35 ارب، ریونیو ڈیویژن کیلئے 17 ارب، ریلوے ڈویژن کیلئے 43 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، تخفیف غربت کیلئے آئندہ مالی سال بجٹ مختص نہیں کیا گیا ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے تین ارب 22 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیاہے ۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق داخلہ ڈویژن کیلئے آئندہ مالی سال 9 ارب 7 کروڑ روپے ، آئی ٹی ٹیلیوکمیونیکیشن کیلئے 28 ارب 92 کروڑ روپے ،فوڈ سیکیورٹی کیلئے 41 ارب 25 کروڑ روپے ، وزارت صحت کیلئے 27 ارب روپے ، صنعت و پیدوار کیلئے 4 ارب 91 کروڑ، وزارت انسانی حقو کیلئے 10 کروڑ 40 لاکھ ، ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے 27 ارب 68 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 66 ارب 31 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے ۔
آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کیلئے 74 ارب 50 کروڑ ، ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 70 ارب، وفاق کے صوبائی منصوبوں کیلئے 82 ارب 41 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
Pakistan Image