اسلام آباد(پاکستان امیج)سندھ،پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرارہے۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق موئن جودڑو میں 53، جیکب آباد52اور دادو میں 51ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا،شدید گرمی کے باوجود بہت سے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے،جس سے عوام کی معمولات زندگی بری طرح متاثرہو گئے۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
Pakistan Image