ایتھنز(پاکستان امیج) پاکستانی خاتون اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کو یونان میں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے، پاکستانی سفارت خانہ خاتون اینکر کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔دوسری جانب کوچ ملک یوسف کا کہنا ہے کہ مونا خان دو روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت کے لئے ایتھنز پہنچی تھیں، انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے اور پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کوچ ملک یوسف نے موناخان کی رہائی کے لئے یونان میں پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی اپیل کی ہے۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image