ویٹرنری ڈاکٹرز آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں احتجاجاََ نذر آتش کرینگے، بی وی ڈی اے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسیشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز جو کہ پچھلے 8 برس سے بیروزگاری کے مارے در بدرک کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ حکومت کا کوئی ایسا در نہیں جہاں پہ ہم ڈاکٹرز نے انکا دروازہ نہ کھٹکٹھایا ہو بلوچستان کے تمام بیوروکریسی سے لیکر وزراءاور سی ایم تک ہم ڈاکٹرز نے اپنی فریاد پہنچا دی لیکن اسکے باوجود ہم ویٹرنری ڈاکٹرز کو سوائے رسوا کے کچھ نہیں ملا ۔ اب ہم ویٹرنری ڈاکٹرز اس مقام پر پہنچے ہیں کہ ہم ڈاکٹرز آج بمورخہ 23 مئی کو دوپہر کے وقت اپنی ڈگریا ں احتجاجا بلوچستان اسمبلی کے سامنے نذر آتش کرینگے ۔ ترجمان نے صحافت جیسے شعبے تعلق رکھنے والے تمام صحافی حضرات سے درخواست کی ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کے اس احتجاجی مظاہرے کو زیادہ سے زیادہ کوریج دے اور انکی آواز پورے ملک تک پہنچائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *