کوئٹہ (پاکستان امیج )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ٹیم نے انسداد منشیات اور اینٹی سمگلنگ مہم کے سلسلے میں پسنی کے جنرل ایریا زیکو کپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس کے 187 بیگ برآمد کئے۔ترجمان کا بتانا ہے کہ یہ آپریشن انتہائی مشکل اور نا قابل رسائی پہاڑی علاقے میں انجام دیا گیا جبکہ پکڑی جائے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 34.241 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ، شبہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک سمگل کی جانی تھی۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image