وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (پاکستان امیج )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی ایل ایف) کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے اوپر پھینکی جانے والی چیز کے معاملے پر ان سے معافی مانگی۔
ایک تقریب سے خطاب کے دوران سرفراز بگٹی نے ماہرہ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک انفرادی شخص نے ماہرہ خان کے ساتھ جو کیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔
ماہرہ خان سے معافی مانگتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بحیثیت بلوچستانی میں شرمندہ ہوں اور ماہرہ خان آپ سے معافی کا طلب گار ہوں، ایک انسان پورے بلوچستان کا نمائندہ نہیں ہے وہ صرف ایک انفرادی شخص ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ نے حال ہی میں کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے منعقد کئے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کی تھی۔اسی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ سٹیج پر بیٹھی ماہرہ خان کے اوپر ایک شخص کی جانب سے کچھ پھینکا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *