دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ، جلد یہ ریکارڈ اس سے چھن جائے گا

دبئی(پاکستان امیج )دبئی میں موجود برج الخلیفہ 2010 سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہے مگر بہت جلد یہ ریکارڈ اس سے چھن جائے گا۔کئی برس کی تاخیر کے بعد سعودی عرب میں جدہ ٹاور کی تعمیر دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔2013 میں جدہ ٹاور کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا مگر کئی برس سے کام رکا ہوا تھامگر گزشتہ دنوں جدہ ٹاور کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔جب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے گی جس کی بلندی 3280 فٹ تک ہوگی۔یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *