دبئی سے کرناٹک کی پرواز کے دوران طیارے سے کودنے کی دھمکی دینا مسافر کو مہنگا پڑگیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی کی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پرواز کے دوران ہنگامہ آرائی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ شخص دبئی سے منگلور (کرناٹک) کی پرواز کے دوران عملے سے لڑتا اور مسافروں کو پریشان کرتا رہا۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کے سیکیورٹی کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ کیرالا سے تعلق رکھنے والا شخص پرواز کے دوران سرکشی پر مبنی رویے کا اظہار کرتا رہا۔ اُس نے طیارے سے کودنے کی دھمکی بھی دی جس پر عملے نے الرٹ رہتے ہوئے اُس کی نگرانی کی۔

منگلور ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے کی لینڈنگ کے بعد اس مسافر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ یہ واقعہ 8 مئی کا ہے۔ ایئر انڈیا کے عملے نے بتایا کہ جب اُس نے پرواز کے دوران طیارے سے کودنے کی دھمکی دی تو بہت سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *