کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟ جانیے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوزکے مطابق زلزلہ پیما مرکزکا کہنا ہے کہ ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 30کلومیٹراور مرکز کوئٹہ سے 23کلومیٹر جنوب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *