کوئٹہ: پرنس روڈ پر غلط سمت سے آتا ہوا گھڑسوار رکشے سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ کے پرنس روڈ پر غلط سمت سے آتا ہوا گھڑسوار رکشے سے ٹکرا گیا۔پولیس کے مطابق پرنس روڈ پر غلط سمت سے آتا ہوا گھڑسوار رکشے سے ٹکرانے سے گھوڑا زخمی ہوا۔حادثے میں رکشے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔پولیس نے بتایاکہ حادثے کے بعد رکشا ڈرائیور اور گھڑ سوار کا راضی نامہ ہوگیا تھا۔دوسری جانب گھڑ سوار کی غلط سمت سے آتے ہوئے رکشے سے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں گھڑسوار کو پرنس روڈ پر ون وے سے غلط سمت پر جاتے دیکھا جا سکتاہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *