سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا

ریاض (پاکستان امیج) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ویزہ کے تحت صرف جدہ، مدینہ اور مکہ مکرمہ کے شہروں کے سفر کی اجازت ہوگی۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ ویزا خصوصی طور پر 2024 میں مناسک حج میں شرکت کرنے والے عازمین کے داخلے کے اجازت نامے کے طور پر کام کرے گا۔آج نیوز کے مطابق وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ حج ویزا کام، رہائش یا نامزد شہروں سے باہر سفر کے لیے نہیں ہے۔ اس طرح کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے نتیجے میں مستقبل میں حج میں عدم شرکت اور ملک بدری کی سزا ہوگی۔

حج ویزا صرف حج کی مدت کے لیے فعال ہیں جبکہ حاملین کو اس مدت کے دوران عمرہ کرنے یا کسی بھی قسم کی ملازمت اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت نے وزارت خارجہ کے ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرانک رجسٹریشن متعارف کرائی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *