اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وژن کا حصہ ہے،نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی

کراچی(پاکستان امیج) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وژن کا حصہ ہے، ایرانی تیل کے نیٹ ورک کو ختم کرکےرہیں گے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ ہوا ہے جہاں اسمگلنگ بہت زیادہ ہے اس کے خلاف کارروائی کرنی ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ملک بدر کریں گے،سندھ کی سپلائی لائن منقطع کرنے کےلیے مشترکہ کوشش کررہے،ڈرگ کی کاشت کی روک تھام کے لیے 60 سے زائد افغان باشندوں کو بھی پکڑا گیا جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے،الیکشن جب بھی ہوں ہم ذمہ داری سے کروائیں گے، آرمی چیف کا وژن ہے کہ 100 بلین ڈالر بلوچستان میں آئیں گے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کو روک رہے ہیں، ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو بھی پکڑ رہے ہیں۔ سندھ بلوچستان بارڈرز کی سپلائی لائن پر کام کررہے ہیں۔ کرنسی کے حوالے سے کریک ڈاؤن میں بہت کامیابی مل رہی ہے۔ کوئٹہ میں ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ ریکور کیے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *