پی بی 50 زمرک خان 72032کیساتھ پہلے ، میروائس 57132ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، فارم 47 وائرل

کوئٹہ(پاکستان امیج)حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے فارم 47کے مبینہ اجراءکے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کامیاب امیدوار نے نتائج کو درست قرار دیدیا جس کے بعد زمرک اچکزئی کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا جبکہ دوسری جانب پشتونخوا میپ کے امیدوار نے فارم 47 اور نتائج کے اعلان کو جعلی قرار دیدیا ، پشتونخوا میپ کے امیدوار نے کہا کہ حلقے کے ووٹ گنے ہی نہیں گئے بغیر گنے کہیں اور سے فیک فارم 47 سوشل میڈیا پر چل رہا ہے، ہم ڈی سی آفس کے باہر موجود ہیں جب تک گنتی نہیں ہوتی نتائج نہیں مانے جائینگے، واضح رہے کہ پشتونخواہ میپ کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد ڈی سی کمپلیکس کے باہر موجود ہے ، نتائج کی تبدیلی اور جعلی امیدوار کی کامیابی کا اعلان کسی صورت نہیں مانا جائیگا ، واضح رہے کہ جاری کردہ فارم 47کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان 72032ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ پشتونخوا میپ کے امیدوارمیروائس خان اچکزئی 57132ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *