انسداددہشتگردی عدالت نے فوادچودھری کی 9مئی کے 4مقدمات میں عبوری ضمانت 20اپریل تک منظورکرلی

لاہور(پاکستان امیج)انسداددہشتگردی عدالت نے فوادچودھری کی 9مئی کے 4مقدمات میں عبوری ضمانت 20اپریل تک منظورکرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں فوادچودھری کی 9مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، فوادچودھری اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے فوادچودھری کی 9مئی کے 4مقدمات میں عبوری ضمانت 20اپریل تک منظورکرلی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو فوادچودھری کی گرفتاری سے روک دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *