جی 20اجلاس:اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کی ضامن قرار

دہلی (پاکستان امیج)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کی ضامن ہوگی۔نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری سے بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپی ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی،اقتصادی راہداری بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ریلوے سمیت انفرااسٹرکچر کو ترقی دینے میں مددگار ہوگی، یہ راہداری طویل مدت کیلئے روزگار فراہم کرے گی۔

ولی عہد نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کا ضامن ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *