متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

ابوظہبی (پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات میں اتوار سے بدھ کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مقامی محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار سے ملک کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں آج بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *