آفس سے فیملی ایمرجنسی پر چھٹی کر کے کرکٹ میچ دیکھنے جانے والی خاتون پکڑی گئی

بنگلورو (پاکستان امیج) کرکٹ ایسا کھیل ہے جو بھارت اور پاکستانی شہریوں کیلئے ایک جنون کی مانند ہے، بہت سے شائقین اسے دیکھنے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں، یہاں تک کہ باس سے ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر چھٹی لے لیتے ہیں اور سٹیڈیم پہنچ جاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک خاتون نے بھی فیملی ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر ا چھٹی لے لی اور سٹیڈیم میں میچ دیکھنے چلی گئیں۔نجی کمپنی میں کام کرنے والے مِس دویدی نے اپنے باس سے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے ایک دن کی چھٹی مانگی جسے باس نے منظور کر لیا لیکن خاتون کا جھوٹ اس وقت پکڑا گیا جب ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر سٹیڈیم میں بیٹھا دیکھ لیا جو آئی پی ایل کا براہِ راست مشاہدہ کررہی تھیں۔

مِس دویدی نے انسٹاگرام ویڈیو میں اس مضحکہ خیز واقعے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ لائیو میچ دیکھ رہی تھیں تو ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر دیکھا۔

خاتون نے بتایا کہ جب وہ سٹیڈیم میں تھیں تو ان کے باس نے انہیں فون کیا اور ان سے انکی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں پوچھا، باس نے پھر کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہارنے کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں کیونکہ میں نے آپ کو صرف ایک سیکنڈ کی جھلک میں پہچان لیا جب کیمرہ آپ کی طرف گھوما۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *