کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلٰی بلوچستان کی نوشکی میں بیگناہ مسافروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ
مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل ، ناقابل معافی جرم ہے
دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،
نہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے،
دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے ،
دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی آخری کونے تک پیچھا کریں گے ،
امن کے دشمن ملک کے دشمن ہیں،
دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو ثبوتاژ کرنا ہے،
ریاست اپنا کردار ادا کرے گی،
وزیر اعلٰی بلوچستان کی جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
Pakistan Image