کوئٹہ میں افغان مہاجرین کی واپسی، پولیس کی جانب سے اعلانات شروع کردیے گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج )وفاقی حکومت کی ہدایت پر 15اپریل سے ملک بھر کی طرح کوئٹہ سے بھی افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پولیس نے مختلف علاقوں میں اعلانات شروع کردیے اس حوالے سے گزشتہ شب خروٹ آباد پشتون آباد سریاب موسی کالونی غوث آباد سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مختلف پولیس تھانوں کی نفری باقاعدہ پولیس کی گاڑیوں میں اعلانات کررہے تھے کہ جتنے بھی غیر قانونی طور پر رہائش پذیر مہاجرین ہے چاہے ان کے پاس کارڈ ہے یا بغیر کارڈ ان سب کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 15اپریل تک رضاکارانہ طور پر اپنے ملک چلے جائے بصورت دیگر 15اپریل کے بعد ان کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپریشن کرکے ان غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک ماہ قبل فیصلہ کیا تھا کہ 15اپریل کے بعد تمام غیر ملکی جن میں افغان مہاجرین ایرانی اور دیگر ممالک وہ افراد شامل ہیں جو کارڈ رکھتے ہوں یا بغیر کارڈ کے ان سب کو واپس ان کے وطن بھیج دیا جائے گا وفاقی حکومت کی ہدایت پر کوئٹہ کے مختلف پولیس تھانوں کی نفری اپنے اپنے علاقوں میں رضاکارانہ طور پر واپس جانے والوں کیلئے اعلانات کررہے ہیں تاکہ عید کے فورا بعد یہ لوگ اپنے واپسی کے انتظامات کرے بصورت دیگر ان کی فہرستیں تیار کی جارہی ہے 15اپریل کے بعد بلا تفریق ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *