فورسز کا بلوچستان کے علاقے میں آپریشن، 2 ہزار کلو منشیات برآمد

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فورسز نے آپریشن کرکے 2 ہزار کلو منشیات برآمدکرلی، کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، آپریشن میں اب تک 2000 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 3000 کلوگرام کروڈ ایفیڈرین کو تلف کیا گیا جبکہ 16 نارکوٹکس مینوفیکچرنگ پراسیسنگ مشینیں تباہ، 18منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار اور 10 ایکڑ پر منشیات کی کاشت کو بھی ختم کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ 28 اگست کو کور ہیڈ کوارٹر 12 کور میں ایک اجلاس کے دوران اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آپریشن کو حتمی شکل دی گئی جبکہ مقامی عمائدین نے بھی اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *