نئی دہلی (پاکستان امیج) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو کھچا کھچ بھری ٹرین میں بیت الخلا جانے کیلئے ’سپائیڈرمین‘ کی طرح لوگوں کے سروں سے اوپر موجود مختلف راڈ اور کیچرز کا سہارا لے کر جانا پڑا۔
اگرچہ کچھ لوگ اس صورت حال سے کافی محظوظ ہورہے ہیں لیکن یہ ویڈیو ان اہم چیلنجز کی بھی نشاندہی کرتی ہے جس سے بھارتی ہر دن مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں، ویڈیو پر بتایاگیا ہے کہ یہ سلیپر کلاس کی صورتحال ہے جہاں شہری کو واش روم جانے کیلئے سپائیڈ ر مین بننا پڑا۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عام اور سلیپر کلاس میں گزرنے والا ایک عام دن۔
Pakistan Image